Home / آس پاس / ساہیوال : سی این جی سلنڈر والی مسافرگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
sahiwal news live streaming

ساہیوال : سی این جی سلنڈر والی مسافرگاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال نیوز : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو سنٹرل زون، بیٹ 16 چیچہ وطنی میں افسران بالا کے احکام پر اوگرا کی ہدایت پر عملدرآمد کے لیے ڈی ایس پی عاطف علی چودھری اور ایڈمن آفیسر ریاض ڈوگرکی زیر نگرانی تمام مسافر بردار (PSV) گاڑیوں میںLPG اور CNG سلنڈروں کی تنصیب کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔

آئندہ سے کسی بھی PSV گاڑی میں کوئی سلنڈر نہیں لگا ہو گا۔ ایسی گاڑیوں کو پہلے بریفنگ اور پھر وارننگ دی گئی تھی۔ اب ان کے خلاف بھاری جرمانے کے ساتھ ان کو واپس بھیجا جا رہا ہے کہ آئندہ صرف سلنڈر کے بغیر ہائی وے پر آ سکیں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف گاڑی بند ہو گی بلکہ FIR بھی درج کی جائے گی۔

sahiwal news live streaming

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے