Home / آس پاس / ساہیوال : پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
sahiwal ghalla mandi police station

ساہیوال : پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال نیوز : پولیس کاسماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدارمیں منشیات، ناجائز اسلحہ وگولیاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے گاؤں 82/6-R میں احمدرضاکے قبضہ سے 20 لیٹرشراب اورعثمان سے 17لیٹر،115/9-L میں علی رضاسے 25لیٹر،99/9-L میں مظفرحسین سے 19لیٹرشراب، غلہ منڈی میں محمدندیم سے 1260گرام چرس برآمدکرلی۔

دیگرکاروائیوں میں پل عارفوالاسے امجداقبال کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بوراور3گولیاں اور115/9-Lمیں عمران سے پسٹل30بوراور5گولیاں برآمدکرلیں۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے