Home / خبریں / ساہیوال : ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال : ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال نیوز : ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایوینیو کالونی میں الحسنین ٹریڈرز کے مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خود فائرنگ کروا کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

اطلاع پاکر SHO فرید ٹاؤن موقع پر پہنچے، دوران تفتیش ساتھ والی دوکان پر لگے cctv کیمروں نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

جھوٹی اطلاع پر الحسنین ٹریڈر کے مالک فیصل اور اس کے دیگر 4 ساتھیوں کے خلاف جھوٹی اطلاع اور فائرنگ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ فرید ٹاون پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے