Home / آس پاس / ساھیوال : پی ایس نور شاہ پولیس کا تھانہ میں نوجوان پر تشدد
sahiwal police beats a young man

ساھیوال : پی ایس نور شاہ پولیس کا تھانہ میں نوجوان پر تشدد

ساھیوال نیوز : 56 فور آر کے رہائشی وقاص پر پی ایس نور شاہ پولیس کا تھانہ میں تشدد، تشدد تھانہ محرر بخت بیدار و دیگر اہلکاروں نے کیا۔ تشدد سے میں بہوش ھوا تو تھانہ میں ڈاکٹر کو بلا کر مجھے فرسٹ ایڈ دی گئی ، فروٹس و کھانےکی دیگر اشیاء تھانہ میں جمع نہ کروانے پر تشدد کیا گیا۔ حوالاتی کو ملنے تھانہ آیا تھا۔متاثرہ نوجوان

تفصیلات کے مطابق پی ایس نور شاہ پولیس کا تھانہ میں 56 فور آر کے رہائشی وقاص نامی نوجوان پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ھے۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ھے کہ تشدد تھانہ محرر بخت بیدار و دیگر اہلکاروں نے مل کر کیا جس سے میں بہوش ھو کر گر گیا۔تشدد سے میں بہوش ھوا تو تھانہ میں ڈاکٹر کو بلا کر مجھے فرسٹ ایڈ دی گئی اور دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو اس واقعے کا بتایا تو کسی بھی کیس میں مطلوب کر دیں گے، نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ایک جاننے والے حوالاتی کو ملنے تھانہ آیا تھا جو کہ حوالات میں موجود نہ تھا جس پر میں دوبارہ آنے کا کہہ کر تھانہ سے جانے لگا تو محرر کی جانب سے فروٹس و کھانےکی دیگر اشیاء تھانہ میں جمع نہ کروانے پر تشدد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے