Home / خبریں / ساہیوال آرٹس کونسل میں کامران یوسف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
sahiwal news live

ساہیوال آرٹس کونسل میں کامران یوسف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ساہیوال (بیورورپورٹ) ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ڈی آئی جی کامران یوسف کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس مجید امجد ہال ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقد ہوا جس کا اہتمام سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی نے کیا تھا۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ، ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو، کمیٹی کے کنوئنیر سید علمدار حسین شاہ، بشپ آف ساہیوال ابراہم عظیم ڈینیل، طارق سجاد ایڈووکیٹ، احمد قیوم چوہدری، ضیاء الرحمٰن خان، صاحبزادہ اورنگزیب حسن، دلبر جانی، جسٹس (ر) آصف شاکر، شیخ اعجاز احمد، سید اسامہ بخاری اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے بی اعوان کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اپنے خطاب میں آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ نے کامران یوسف کی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا سپاہی، خوبصورت انسان اور مخلص دوست قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری اور میرٹ پر پابندی کے اصولوں کی جس طرح پیروی کی وہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے۔

تقریب میں مختلف مقررین نے کامران یوسف کے ساتھ اپنے تعلق سے متعلق اظہار خیال کیااور ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر سید اسامہ بخاری نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کروائی-

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

2 comments

  1. Avatar

    I introduce you My Singing Monsters hack.

  2. Avatar

    Finally, it is advisable to use Sensible Solar Box.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے