Home / خبریں / ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی کبڈی مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت
sahiwal nwes

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی کبڈی مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت

ساہیوال نیوز : ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے اورکھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نواحی گاؤں اسداللہ پور میں معروف روحانی شخصیت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی مناسبت سے منعقدہ کبڈی مقابلے کے شرکاء میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کبڈی کے نیشنل کھلاڑیوں سمیت عوام کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے، بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے۔

ہر طرح کے کھیل انسانی نشوونما پر مثبت اثر ڈالتے ہیں اور ہسپتالوں سے رش کم کرنے کیلئے ہمیں کھیل کے میدانوں میں بھیڑ کو بڑھانا ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ چھوٹی عمر سے ہی کھیلوں کا شوق پیدا کرنے کیلئے حکومت نے تعلیمی اداروں میں بھی کھیل کے میدان کے موجود ہونے پر خاص توجہ دی ہے اور ان تعلیمی اداروں میں کھیلنے کے مناسب وقت، جگہ اور ماحول کا انتظام کیا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے ایک بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جوکہ پہلے چھوٹے پیمانے پہ مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے اور پھر بہترین کھلاڑی کو سلیکٹ کر کے اسے قومی اور پھر بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اکثر نوجوان فارغ اوقات میں منفی سرگرمیوں کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے حکومت تمام شہروں میں آبادی اور بجٹ کے لحاظ سے پارکس اور کھیل کے میدان بنانے پر تفصیلی غور کر رہی ہے تا کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کی بجائے تفریحی کھیلوں میں باقاعدہ حصہ لیں اورصحت منداورباشعور معاشرہ تشکیل پائے۔

تقریب کے آخر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور کپ بھی تقسیم کیے گئے۔

قبل ازیں پنڈال پہنچنے پر اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا پرتپاک استقبال کیا، ان پر پھولوں کی ڈھیروں پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور جھومر جیسے روایتی بھنگڑے ڈال کر مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے