جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / سلامتی کونسل کے 15 میں سے بارہ ارکان نے پاکستان کی حمایت کر دی
kashmir issue

سلامتی کونسل کے 15 میں سے بارہ ارکان نے پاکستان کی حمایت کر دی

ساہیوال نیوز (نیویارک) مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، سلامتی کونسل کے 4 مستقل ارکان میں سے تین نے مسئلہ کشمیر پر اوپن اجلاس بلانے کی حمایت کر دی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں پی فائیو کے 4 میں سے تین ارکان نے چین کے مؤقف کی حمایت کی، تینوں ممالک کی رائے تھی کہ سکیورٹی کونسل کا اوپن سیشن بلایا جائے ، اوپن سیشن بلانے کی درخواست چین نے پاکستان کی ایماپر کی تھی،

سلامتی کونسل کے رولز کے تحت اوپن سیشن کیلئے ارکان کا متفق ہونا ضروری ہے، بھارت کے 3 سٹرٹیجک پارٹنرز نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ، پاکستان کی حمایت کرنے والوں میں امریکا ، برطانیہ اور روس شامل ہیں،

روس کا کہناتھا کہ مسئلہ دوطرفہ اور صورتحال گھمبیر ہے، اوپن سیشن بلایا جائے ، نجی ٹی وی کے مطابق مشاورتی اجلاس میں 15 میں سے12 ارکان نے اوپن سیشن کی حمایت کی جبکہ اوپن سیشن کی مخالفت میں ڈومینکن ری پبلک اور فرانس نے بات کی ۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے