Home / آس پاس / ساہیوال : سیشن کورٹ کے جعلی ملازم بن کر عرصہ دراز سے شراب فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
sahiwalnews

ساہیوال : سیشن کورٹ کے جعلی ملازم بن کر عرصہ دراز سے شراب فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ساہیوال نیوز : سیشن کورٹ کے جعلی ملازم بن کر شراب فروخت کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

ملزمان عرصہ دراز سے گاڑی پر نیلی بتی لگا کر شراب کا مکروہ دھندہ کررہے تھے۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گروہ جس نے خود کو سیشن کورٹ کا جعلی سرکاری ملازم ظاہرکرکے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ (نیلی بتی) لگارکھی ہے جو عرصہ دراز سے شراب کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور فروخت کرنے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔

پولیس پارٹی نے نہایت ہی جانفشانی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کے قبضہ سے 5 لیٹرشراب برآمد کرکے اسے گرفتارکر لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

URDU DUBAI

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے