Home / آس پاس / گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈاکٹر عبدالمجید
hujra shah muqeem

گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈاکٹر عبدالمجید

شیرگڑھ (فہیم احمد غوری سے)آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع اوکاڑہ میں گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی اوکاڑہ میں جاری، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں،ماں اپنے نوزائیدہ بچے کو دودھ پلا کر بے شمار بیماروں سے محفوظ رکھ سکتی ہے، ماں کا دودھ بچے کے لئے نایاب تحفہ ہے اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجادحسین گیلانی، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر رائے نیاز، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر محمدعمران، مانیٹرنگ آفیسر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام افضل کامیانہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے حوالے سے آگہی کے لئے کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت کا مستعدعملہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں،حاملہ خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے بارے آگہی فراہم کرے گا اس کے علاوہ کمیونٹی سنٹرسے ریفر ہونے والی خواتین جنہیں بچوں کو دودھ پلانے میں مسائل کا سامنا ہو گا انہیں علاج اور مناسب تجاویز بھی فراہم کی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے دو ڈی ایچ کیو ہسپتال،2 ٹی ایچ کیو،10 آر ایچ سی، اور 50 بی ایچ یوز پر بریسٹ فیڈنگ کاؤنٹرلگائے گئے ہیں اس کے علاوہ 1600 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 56 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کمیونٹی میں مرد وخواتین میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے.

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نمائندگان بریسٹ فیڈنگ ویک کی تشہیری مہم کو تیز کر کے اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ میڈیا کے توسط سے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت اور فوائد کو عام آدمی تک پہنچا یا جا سکے اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اپنا کردار اداکریں عوام الناس کو آگہی دیں کہ نومولودکے لئے ماں کا دودھ غذابھی ہے شفا بھی اور حکم خدا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے