Home / آس پاس / لڑائی مار کٹائی کے واقعات میں خواتین سمیت درجن سے زائد افراد زخمی،مقدمات درج کر لئے گئے
daud bandagi kirmani mausolium

لڑائی مار کٹائی کے واقعات میں خواتین سمیت درجن سے زائد افراد زخمی،مقدمات درج کر لئے گئے

شیرگڑھ ، حجرہ شاہ مقیم (فہیم احمد غوری سے)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چارخواتین سمیت 14افراد کو شدید زخمی کردیا گیا،پولیس نے درجنوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر43/3R کے رہائشی محمد جاوید ولد امانت علی کی بیوی نازیہ بی بی کو4ملزمان ارشد،ظفر غیرہ نے ڈنڈووں سوٹوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا چک نمبر33/4Lکی رہائشی خاتون سرور بی بی زوجہ نوراحمداور اس درانی رخسانہ بی بی خاوند نوراحمد کو سابقہ رنجش پر 6ملزمان زاہد،غلام محمد،محمد یار، اعجاز وغیرہ نے دستی آلات کے وارکرکے لہولہان کردیا،جوضربوں کی تاب نہ لاتے ہوئے زمین پر گر پڑے.

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، قصبہ حویلی لکھا کے محلہ پیرا اسلام کے رہائشی شان علی کوپانچ ملزمان نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا،موضع ملہو شیخو کارہائشی محمدزرین ولد بشیر احمد کے گھر 9ملزمان محمدامیر،بشیر احمد،ریاض،مختار وغیرہ داخل ہوگئے ملزمان نے فائرمارکر غلا م رسول جبکہ خادم حسین اور مسنجف کوکلہاڑیوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے، موضع پوران کے رہائشی محمد حبیب ولد محمد حنیف کو پانچ ملزمان شکیل انجم،محمد وسیم وغیرہ نے دستی آلا ت کے وار کرکے لہولہان کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے،

چوک بھرپور شاہ کے رہائشی فلک شیر ولد محمد اکبر اوراس کے بھتیجے شہزاد احمد اوررب نواز کو6ملزمان فضل عباس،ناظم علی وغیرہ نے دستی آلات سے وحشیانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا، زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے درجنوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے