Home / آس پاس / شیرگڑھ : عبدالمالک شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی افتتاحی تقریب
shergarh city

شیرگڑھ : عبدالمالک شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی افتتاحی تقریب

شیرگڑھ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ کھیل کود سے صحت مند جسم کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند ذہن تشکیل پا تا ہے جس سے ایک پر امن اور خوشحال معاشرہ تشکیل پاتا ہے. کھیل کود کی وجہ سے نوجوان غیر ضروری اور فضول کاموں سے بچتا ہے اورنوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان سپورٹس گراونڈ میں پہلا عبد المالک شہید میموریل فٹ بال ٹور نامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا،
فائنل میچ تھانہ الیون اور چکدرہ الیون کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے کوئی گول نہ کرسکا، جیوری فیصلے کے مطابق فیصلہ فلنٹی کیک پر فیصلہ کیا گیا، جس میں تھانہ الیون نے چکدرہ الون کو تین ، دو سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا.
اس موقع پر عمران شہید ٹرسٹ کے چیر مین ثاقب خان ،حمید صافی،حاجی شیر علی،حیدر زمان غوری،سابق ناظم جلالہ جاوید خان،عابد یوسفزئی،ناظم محمد اکبر لیکچرار وحید خان اور محب الرحمان بھی موجود تھے.
ایم پی اے جمشید خان مہمند نے جیتنے والی ٹیم کے لئے دس ہزار جبکہ رنراپ ٹیم کے لئے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ ارگنائزنگ کمیٹی کے لئے 65 ہزار روپے کا اعلان کیا،
انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے لئے کھیل کے میدان از حد ضروری ہیں کیونکہ جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور قوم کے نوجوان کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے صحت مند سرگرمیوں کی بجائے منشیات اور جوا بازی جیسے لعنتوں میں مصروف ہیں.
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ مرکز کے علاوہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائےگی، دھرنا خان نے چار سال صرف دھرنوں اور گانوں بجانوں میں ضائع کئے ان کی نظر اسلام اباد پر لگی ہے مگر ہر بار ناکامی نے دھرنا خان کے اوسان خطا کردئیے اور اب پانامہ لکس میں بھی شرمندہ ہوگی کیونکہ نواز شریف کا دامن صاف ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے