ساہیوال : ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء الیکشن

ساہیوال : ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء الیکشن

ساہیوال (ساہیوال نیوز – 15 نومبر 2019 – ظفر اقبال انصاری سے) ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کے قیام کے لیے الیکشن، سٹوڈنٹس لیڈرز اور عہدیدران کے انتخاب کیلئے ضلع بھر کے 1158 سرکاری سکولز میں ووٹنگ کا عمل مکمل.

تفصیلات کے مطابق طلبا نے اپنے ووٹ کے ذریعے سکول کونسل کیلئے اپنے کونسل لیڈر اور عہدءدران کا انتخاب کیا. 1158 سرکاری سکولز میں پولنگ بوتھ قائم کرکے پریذائڈنگ آفیسرز کے ذریعے سکولز میں ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا سٹوڈنٹس کونسلز کا قیام اورسکولز الیکشن ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کےاحکامات کی روشنی میں کیاگیا.

والدین نے سرکاری سکولوں میں الیکشن پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پہلے پارلیمانی جماعتیں الیکشن دھاندلی پر روتی تھیں اب حکومت نے معصوم بچوں کو بھی رونے دھونے اور تعلیم سے توجہ ہٹانے کا نیا عمل شروع کر دیا ہے۔ جس طرح کا ہمارا معاشرہ ہے عدم برداشت عروج پر ہے، بڑے بڑے لیڈر ایوانوں اور بڑ ے بڑے جلسوں اور میڈیا ٹاک میں پورا سال ایک دوسرے کے خلاف غلیظ بازاری زبان استعمال کرتے ہیں۔ اب یہ معصوم طالب علم بھی پورا سال ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے دست و گریبان ہونے میں صرف کریں گے۔ خدارا بچوں کو تعلیم حاصل کرنے دیں ۔

تاہم کچھ لوگوں کے خیال میں یہ ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے جس سے طلبہ میں سیاسی شعور پیدا ہوتا ہے.

Avatar

Muhammad Saeed

https://www.sahiwalnews.com.pk

I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Email: admin@sahiwalnews.com.pk

متعلقہ عنوانات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے