کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

اوکاڑہ : دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے سات افراد ڈوب گئے
اوکاڑہ (ساہیوال نیوز – 18 نومبر 2019 – سعد رمضان سے) اوکاڑہ کے علاقے ملحوشیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے، ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ، دریامیں ڈوبنے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق کشتی میں درجنوں افراد سوار تھے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کو بچانے میں مصروف ہیں ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔