Home / آس پاس / لیڈر بھاگ جائیں تو رانا ثناءاللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے، صمصام بخاری
Syed Samsam Bukhari
Punjab information minister

لیڈر بھاگ جائیں تو رانا ثناءاللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے، صمصام بخاری

ساہیوال نیوز: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب اور پی پی 201 چیچہ وطنی سے منتخت ہونے والے ایم پی اے سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ غریبوں کے لئے مکان بنانا لندن جانے والوں کی بھی ذمہ داری تھی مگر وہ بھاگ گئے، لندن جانے والوں نے غریبوں کو گھر دینے کی بجائے اپنے محلات بنائے، ریاست کمزور طبقو ں کی ذمہ دار ہے، سابق حکمرانوں نے صرف وہ کام کئے جن میں انہیں کمیشن اور مالی مفادات ملے، لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید صمصام علی شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے آہنی عزم کے سامنے 50 لاکھ مکانوں کا ہدف کوئی مشکل کام نہیں، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
سید صمصام بخاری نے مزید کہاکہ پورے پاکستان کے غریبوں کو چھت ملے گی ، سابق حکومتوں کی بے حسی اور لوٹ مار سے غریب کی حالت نہ بدل سکی، انہوں نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے عمل سے معاشی صورت حال بھی بہتر ہوگی ، ن لیگ کی تنظیم نو سے قیادت کا بحران جھلک رہا ہے، جب لیڈر شپ پارٹی کو بحران میں چھوڑ کر لندن بھاگ جائے تو رانا ثنا اللہ جیسوں کو موقع ملتا ہے۔ صمصام بخاری نے کہاکہ جس پارٹی کے رہنما مشکل وقت میں لندن فرار ہو جائیں وہ پارٹی قابل رحم ہے ، ریاست کمزور طبقوں کی ذمہ داری لینے کی پابند ہے مگر سابق حکمرانوں نے صرف امیر طبقوں کو مزید امیر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے