جمعرات , 17 اکتوبر 2019
Home / خبریں / تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی، ڈاکٹرمریضوں کو ٹرخانے لگے
thq hospital chichawatni news

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی، ڈاکٹرمریضوں کو ٹرخانے لگے

چیچہ وطنی (سہیل حبیب مغل سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہپستال چیچہ وطنی مسائل کی آماجگاہ بن گیا، ڈاکٹرز آپریشن کے لئے آنے والے مریضوں کو صاف جواب دینے لگے.

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاوں 110 بارہ ایل کا رہائشی محمد اخلاق اپنے بچے کو 3 دن سے لیکر ہسپتال میں خوار ہوتا رہا، 7 سالہ بچے کواپینڈکس کی تکلیف تھی ۔او پی ڈی میں چیک اپ کے دوران سرجن نے آپریشن تجویز کیا تھا ۔

جنرل سرجن ڈاکٹر تنویر الحق اعوان نے کہا کہ اگر بچے کو بے ہوشی مل جائے تو وہ آپریشن کرنے کو تیار ہے. بے ہوشی والے ڈاکٹر نے کہا کہ انکے پاس بچوں کا سرجن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق انستھیزیا کا ڈاکٹر صرف بے ہوشی نہ دینے کی وجہ سے ٹال مٹول کر رہا تھا۔ بچے کے والدین کو ساہیوال جانے کا کہا جاتا رہا.

بچے کے والد کا مزید کہنا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر شاہد رسول کو فون پر حالات بتائے تو جواب ملا جب ڈاکٹر نہیں مان رہا تو میں کیا کروں. ہسپتال ذرائع کے مطابق ماضی میں کبھی بھی اس ہسپتال میں بچوں کے سرجن کی تعنیاتی نہیں رہی ۔تمام آپریشن جنرل سرجن ہی کرتا ہے ۔

بچے کی جان کو خطرہ ہے ۔اگر اپنڈکس پھٹ گئی تو بچہ مر جائے گا ۔والدین کی دہائیاں. ہمارے بچے کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ایم ایس اور بے ہوشی والا ڈاکٹر ہونگے ۔محنت کش ہوں پرائیویٹ طور پر آپریشن کروانے کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال صاحب اور سی ای او ہیلتھ مسلہ کا نوٹس لیں ۔والدین کی فریاد

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind Sahiwal News with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-777-2161 Email: admin@sahiwalnews.com.pk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے