کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز، اڑھائی ہزار سے زائد طلباوطالبات نے داخلہ لیا
ساہیوال (ساہیوال نیوز – 25 اکتوبر 2019 – عقیل اشفاق) یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے تعلیمی سیشن کا آغا ز ہو گیا ہے جس میں ریکارڈ اڑھائی ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے مختلف شعبوں کے بی ایس پروگرام میں داخلہ لیا –
کلاسز کے آغاز پر شعبہ بزنس انڈمنسٹریشن میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کے لئے تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر شہیرہ امین تھیں جبکہ تمام اساتذہ بھی تقریب میں شریک ہوئے –
بزنس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ڈاکٹر شہیرہ امین نے طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط ،ڈسپلن اور سمسٹر سسٹم کے بنیادی اصولوں کے بارے میں رہنمائی دی اور انہیں یونیورسٹی آف ساہیوال کے سب سے اہم شعبے بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلہ حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی –
تعارفی تقریب میں طلبا وطالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے اور انہیں ٹائم ٹیبل ،اوکات کار اور فکیلٹی ممبران سے آگاہی بھی دی گئی -تقریب کے اختتام پر ایک مقامی پٹرولیم کمپنی کی طرف سے طلبا و طالبات میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے –