Home / اردو ادب / کرم ہو ہم پہ خدایا‘ حضورﷺ کے صدقے
urdu naat

کرم ہو ہم پہ خدایا‘ حضورﷺ کے صدقے

حضورﷺ کے صدقے

کرم ہو ہم پہ خدایا‘ حضورﷺ کے صدقے
نصیب چمکے ہمارا‘ حضورﷺ کے صدقے

کیا ہے ظلم بہت ناتواں سی جانوں پر
معاف کر دے تو مولا‘ حضورﷺ کے صدقے

سیاہ قلب مرا ہو چکا گناہوں سے
یہ زنگ دور ہو سارا‘ حضورﷺ کے صدقے

پڑا ہے نفس بھی شیطاں بھی پیچھے ایماں کے
تو اِن سے ہم کو بچانا‘ حضورﷺ کے صدقے

اگرچہ لطف و کرم کے نہیں ہیں قابل ہم
عطا ہو عفو کا سایہ‘ حضورﷺ کے صدقے

نہیں ہے کوئی ہمارا بجز ترے مولا!
عطا ہو رحم سے حصہ‘ حضورﷺ کے صدقے

غموں نے گھیر کے رکھا ہوا ہے آصف کو
ملے اسے بھی سہارا‘ حضورﷺ کے صدقے

محمد آصف قادری

About Arshad Farooq

Arshad Farooq
Arshad Farooq is a feature writer, blogger and SEO Expert. He is one of the editors of Sahiwal News. Email : arshadfarooq@live.com Phone#+923008253012

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے